حیدرآباد۔26اگسٹ(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش اسمبلی میں بجٹ پر مباحث زور و
شور کے ساتھ جاری ہیں۔ چنانچہ آج بجٹ پر بات چیت کے دوران اجلاس کو
اپوزیشن پارٹی وائی ایس آر کانگریس کے ارکان کے بار بار اجلاس کے سبب کل تک
کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی وقفہ سوالات کے موقع
پر وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے قحط کے مسئلہ پر بات چیت کی درخواست
پیش کی جسکو اسپیکر اسمبلی کے شوا پرساد راؤ نے مسترد کر دیا۔ جسکے بعد
برہم
ارکان نے احتجاج شروع کر نے پر اجلاس کو پندرہ منٹ کے لئے ملتوی کر
دیا گیا۔ احتجاج کے دوران ہی وائی ایس آر کانگریس کے رکن منی گاندھی نے
اسپیکر کے مائک کو توڑ دیا جسکے بعد انکو اور ایک اور وائی ایس آر کانگریس
کے رکن شفوا پرساد ریڈی کو ختم اجلاس تک اجلاس سے معطل کر دیا گیا۔ معھل
کرنے کے فیصلہ کے بعد وائی ایس آر کانگریس کے ارکان آپے سے باہر ہوگئے
انہوں نے شدید احتجاج شروع کردی جسکے بعد اجلاس کو کل تک کے لئے ملتوی کرنے
کا فیصلہ کیا گیا۔